9 اکتوبر 2016 - 20:33
سعودی جارحیت کی جوابی کاروائی میں دسیوں سعودی فوج ہلاک

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوابی حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ، صنعا میں عام شہریوں پر سعودی بمباری کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے الکرس اور سعودی عرب میں القرن نامی فوجی چھاؤنیوں کو میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں کم سے کم پچیس سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر برائے یمن جارج خورے نے صنعا میں سعودی مخالف مظاہرے کے اختتام پر کہا ہے کہ عالمی ادارے یمن میں موجود ہیں اور اس دردناک سانحے میں یمنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سعودی جارحیت فوری طور پر روکنے اور صنعا کے خونی واقعے کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر انیس ماہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے دوران دس ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲